حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر نے بتایا کہ زائرین کے مسائل پر عراق اور ایران کے سفیروں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور عراقی حکومت سے ایک لاکھ زائرین کو ویزاء جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ وفاقی وزیر نے غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: عزاداری ہماری عبادت ہے۔پاکستان کے آئین کی رو سے ملک میں بسنے والے ہر مکتبِ فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہے حالانکہ پنجاب اور کے پی کے پولیس نے ہماری اس عبادت کو جرم قرار دے کر عزاداروں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے ہیں جو ملت تشیع کے لیے اضطراب کا باعث ہیں۔
انہوں نے ان مقدمات کے اخراج کے لئے وفاقی وزیر سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے گفت و شنید کریں گے۔